اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد، بلاول زرداری نے بڑا سرپرائز دے دیا،مولانا کے پلان بی اور سی کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ احتجاج کیلئے ہم تمام آپشنز استعمال کریں گے مگر مذہب کارڈ کا استعمال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے،ہم مولانا فضل الرحمان کے تمام مطالبات سے اتفاق کرتے ہیں، مولانا سے پلان بی اور سی پر بات ہوئی ہے ابھی بتا نہیں سکتا۔ایک انٹرویومیں بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج کیلئے ہم تمام آپشنز استعمال کریں گے

مگر مذہب کارڈ کا استعمال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا اگرملک کو بند کرنا چاہتے ہیں تو یہ پیپلز پارٹی کا فیصلہ نہیں،دھرنا ایک سخت مگر جمہوری آپشن ہیخ دھرنے سے متعلق  فیصلہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کرے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ نی چاہیے، وزیراعظم یو ٹرن لے کر استعفیٰ دیں گے،وزیراعظم جلد جانے والے ہیں، انکے ساتھ صرف کچھ لوگ بچ جائیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ وارننگ دے رہا ہوں سسٹم کو خطرہ وزیراعظم  عمران خان کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلدی اکٹھے ہونے کی وجہ وزیراعظم ہے جو ان کے لیے فائدہ مند نہیں  ہے، کوئی ہمیں مت بتائے کہ سیاسی فیصلے کیسے کرنے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کرتار پور راہدرای کا افتتاح مذہبی نہیں سیاسی مسئلہ ہے۔ ایک طرف کشمیر کھلی جیل ہے دوسری طرف کرتارپور راہداری کھول رہے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف علی زرداری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ احتجاج کیلئے ہم تمام آپشنز استعمال کریں گے مگر مذہب کارڈ کا استعمال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے،ہم مولانا فضل الرحمان کے تمام مطالبات سے اتفاق کرتے ہیں

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…