ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کا طیارہ تیار، نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کی تیاریاں مکمل

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف رہنما جان اچکزئی نے انکشاف کیا کہ اس وقت دو جہاز تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاع یہی ہے کہ دو جہاز پہلے دن سے تیار کھڑے ہیں۔ ایک سعودی جہاز ہے جو اس وقت لندن میں موجود ہے وہ کسی بھی وقت آ سکتا ہے اور نواز شریف کو لے جا سکتا ہے۔

یا پاک ون ، جو وزیراعظم کا جہاز ہے ، وہ بھی جا سکتا ہے۔یہ تمام چیزیں طے ہو چکی ہیں اب صرف دیکھنا یہ ہے کہ مریم نواز بھی ان کو جوائن کریں گی یا نہیں اور شہباز شریف بھی ان کو جوائن کر سکتے ہیں۔ جان اچکزئی نے کہا کہ نواز شریف آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک سے باہر جا سکتے ہیں۔ اس وقت ایک خدشہ ہے کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہو گیا تو اس کی ذمہ داری براہ راست حکومت پر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دو جہاز تیار ہیں اور دونوں ہی میاں برادران کے لیے تیار ہیں۔اگر ایک جہاز موجود نہیں تو دوسرا جہاز انہیں لے جائے کیونکہ نواز شریف کی صحت سے متعلق خدشات لاحق ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہ لوگ باہر جائیں گے تو ان کا بیانیہ صفر ہو کر رہ جائے گا کیونکہ یہ لوگ خود یہ راستہ منتخب کر کے باہر جا رہے ہیں۔ ماضی میں تو یہ ہوتا تھا کہ یہ سمجھ رہے تھے کہ ہمیں مشرف نے زبردستی باہر بھیج دیا تھا۔ جان اچکزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چاہیں گے کہ کوئی آ جائے اور ان کی مدد کرے ، مولانا فضل الرحمان فیس سیونگ کی کوشش کر رہے ہیں ، انہوں نے چوہدری شجاعت حسین سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔انہوں نے پنجاب میں آزادی مارچ کا مجمع اکٹھا نہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت عملی طور پر شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے کیونکہ نواز شریف بیمار ہیں، شہباز شریف نہیں چاہتے تھے مولانا کا مجمع اتنا بڑھ جائے کہ وہ مسلم لیگ ن کے گڑھ سے بھی لوگ نکال لیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…