اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماؤں نے فیصلوں کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دے دیا۔مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے طویل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رہبر کمیٹی کے فیصلوں اور تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمن نے اکرم خان درانی کو فوری طور
پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا انتظام کرنے کی ہدایت کر دی۔مولانا فضل الرحمن نے تمام حزب اختلاف کی جماعتوں سے حتمی مشاورت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعتیں ڈی چوک پر دھرنے کے مخالف ہیں وہ کھل کر قوم کو آگاہ کر دیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ جمعیت علماء اسلام (ف)کا ہے جو ساتھ دے گا ٹھیک ورنہ ہم اپنا لائحہ عمل منطقی انجام تک پہنچائیں گے