اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

میڈیکل بورڈ کی مسلسل کوششیں ناکام،نواز شریف کی حالت تشویشناک،ڈاکٹرز نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) میڈیکل بورڈ کی مسلسل کوششوں کے باوجود سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت بحالی کی جانب گامزن نہ ہو سکی،میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی اسٹیرائیڈز کی ڈوز میں بتدریج کمی لانا شروع کر دی گئی،شوگر لیول بھی کنٹرول نہ ہو سکا،والدہ اور بھائی سمیت دیگر اہل خانہ نے ہسپتال میں نواز شریف کی عیادت بھی کی۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز بھی نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ نواز شریف کا نہار اور کھانے کے بعد شوگرلیول بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے کنٹرول کرنے کیلئے علاج معالجہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کو خون کے کے کلاٹ ختم کرنے والی دوائی کلوپیڈوگرل کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے اور جب تک نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 50 ہزار سے تجاوز نہیں کریں گے تب تک کلوپیڈوگرل کا استعمال نہیں کرایا جائے گا۔علاوہ ازیں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر، بھائی شہباز شریف اور نواسے جنید صفدر نے ہسپتال آ کر ان کی عیادت کی۔ میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف سے بھی نواز شریف کو علاج معالجے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے سروسز ہسپتال کے باہرنواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز (ن) لیگ منیارٹی ونگ کی جانب سے بھی نواز شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  میڈیکل بورڈ کی مسلسل کوششوں کے باوجود سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت بحالی کی جانب گامزن نہ ہو سکی،میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی اسٹیرائیڈز کی ڈوز میں بتدریج کمی لانا شروع کر دی گئی،شوگر لیول بھی کنٹرول نہ ہو سکا،والدہ اور بھائی سمیت دیگر اہل خانہ نے ہسپتال میں نواز شریف کی عیادت بھی کی۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…