اسلام آباد(این این آئی) آزادی مارچ کے ڈی چوک کی طرف ممکنہ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام راستوں پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری تعینات کر دی گئی،بلیو ایریا میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر)
عارف نواز خان نے مزید 100ریزرویں اسلام آباد بھجوادیں۔ اس سے قبل بھی 100ریزویں اسلام آباد بھجوائی گئی تھیں۔تمام ریزرویں پنجاب کانسٹیبلری کی طرف سے بھجوائی گئی ہیں جن کے ساتھ اینٹی رائیٹ کا سامان بھی بھجوایا گیا ہے۔ پنجاب سے اسلام آباد جانے والی فورس کی رہائش اور خوراک کے اخراجات اسلام آباد پولیس برداشت کر یگی۔