اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

زہر گولی یا پھر دھماکہ ، فضل الرحمٰن جلسے میں ٹارگٹ ، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے مولانا فضل الرحمن پر اسلام آباد پڑاؤ کے دوران ٹارگٹ کلنگ حملے، خودکش حملے یا زہر دیے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب حکومت کے انٹیلی جنس سینٹر نے ایک خط جاری کیا ہے

جس میں جمیعت علما پاکستان (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر آزادی مارچ کے اسلام آباد پڑاؤ کے دوران ٹارگٹ کلنگ حملے کے امکان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق انہیں انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کے بنائے گئے ایسے منصوبے کی اطلاع ملی ہے جس میں مولانا پر قاتلانہ حملے کے علاوہ ہجوم میں خود کش حملے جیسے اقدام کی منصوبہ بھی کی جا رہی ہے۔اس خطرے کے پیش نظر مولانہ فضل الرحمن کو ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے چند اقدامات کو ممکن بنانے کی درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص یا گاڑی کو اپنے قریب نہ آنے دیں جس کی باقاعدہ چیکنگ نہ کی گئی ہو جب کہ قافلے کی سفر کے دوران مناسب رفتار کو یقینی بنایا جائے، جن جگہوں پر قیام کیا جائے انہیں مکمل چیک کیا جائے جو خوراک یا کھانا مولانا تک پہنچے اسے کھانے سے پہلے جانچا جائے۔محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ علاقے کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پولیس اتھارٹیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور ان سے سیکیورٹی پر مشورہ سازی کا عمل جاری رکھا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ انہونی یا حادثے سے بچا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…