نارووال(این این آئی)کرتارپورراہداری منصوبے کی تکمیل مکمل ہوگئی، کرتارپور زیروپوائنٹ پر گیٹ کی تنصیب اور تزئین وآرائش بھی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت زیروپوائنٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ، یاتریوں کو گوردوارہ کرتارپور لانے کے لیے بسیں پہنچا دی گئیں، بزرگ سکھ یاتریوں کیلئے علیحدہ منی گاڑیاں دستیاب ہوں گی۔ذرائع کے مطابق خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ سروربنائے گئے ہیں، بھارت سے آئے سکھ یاتری
گوردوارہ میں الگ گیٹ سے داخل ہوں گے، بیرون واندرون ملک سے آنیوالے یاتری علیحدہ گیٹ سے داخل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بارڈر ٹرمینل پر تمام کاؤنٹرز بھی مکمل کرلیے گئے، سکھ یاتریوں کے لنگر کے لیے 40ایکڑ زمین پر سبزیاں اگائی جائیں گی، بڑے لنگر کھانے میں ایک وقت میں ڈھائی ہزار یاتری کھانا کھاسکیں گے۔زیروپوائنٹ سے پیدل آنے والوں کے لیے فٹ پاتھ بنادئیے گئے، نجی بینکوں کی مختلف برانچیں بھی کرتارپور میں کھول دی گئیں۔