اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام جماعتیں استعفے اور نئے انتخابات کے مطالبے پر متفق ہیں، اے پی سی میں فیصلہ ہواتھا کہ رہبرکمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی، آج اے پی سی میں مفصل بات چیت کی گئی، اکرم درانی نے کہاکہ تمام جماعتیں استعفے اورنئے انتخابات کے مطالبے پر متفق ہیں، وزیراعظم اور پرویزخٹک لب ولہجہ درست کریں، ہم جمہوری لوگ ہیں،
بات چیت کے لیے تیار ہیں، اپوزیشن کا فوج کی نگرانی کے بغیرالیکشن کا مطالبہ ہے، رہبرکمیٹی قائم رہے گی، حکومتی کمیٹی سے رابطہ جاری رکھیں گے، فیصلہ آپ نے نہیں ہم نے کرنا ہے ڈی چوک جانا ہے یا نہیں، وزیراعظم کا استعفیٰ اورنئے انتخابات ہی ہمارے مطالبے ہیں، اکرم درانی نے کہاکہ تمام جماعتوں کا پارلیمنٹ سے استعفی بھی زیر غور ہے، اس کے علاوہ شٹر ڈاؤن ہڑتال اور ملک کو لاک ڈاؤن کرنا بھی زیر غور ہے۔