اسلام آباد (این این آئی) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عوام کے دینی اورروحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے،مولانا فضل الرحمان اوررہبرکمیٹی کومعاہدہ پرقائم رہنے کیلئے قائل کرینگے،اگرحالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے توشاید ہمارے بھی قابو میں نہ رہیں،نقصان جو بھی ہوگا
اس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہو گی۔جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امو ر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نور الحق قادری نے کہا کہ (آج)ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہو گی جس میں اہم فیصلے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اوررہبرکمیٹی کومعاہدہ پرقائم رہنے کیلئے قائل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو جو مشکلات کا باعث بنے، پر امید ہیں اللہ تعالی بہتر کریں گے۔ نور الحق قادری نے کہا کہ اگرحالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے توشاید ہمارے بھی قابو میں نہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ نقصان جو بھی ہوگااس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ رہبر کمیٹی کی وساطت سے مولانا فضل الرحمان تک رسائی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے دینی اورروحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے او آئی سی اور یو این کے پلیٹ فارم پر جس طرح اسلام کی جنگ لڑی بے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر بے ہودہ الزام لگانا علماء اکرام کو زیب نہیں دیتا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عوام کے دینی اورروحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے،مولانا فضل الرحمان اوررہبرکمیٹی کومعاہدہ پرقائم رہنے کیلئے قائل کرینگے،اگرحالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے توشاید ہمارے بھی قابو میں نہ رہیں،نقصان جو بھی ہوگااس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہو گی۔