اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کو بھارت کا ایجنٹ نہیں کہہ سکتا،شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور احسن اقبال نے سیدھا فوج پر الزام لگایاہے کہ فوج نے الیکشن میں دھاندلی کروائی ہے لیکن سا تھ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم اداروں کے حوالے سے بات نہیں کرناچاہتے۔نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اداروں کوغیر جانبدار رہناچاہئے لیکن ادارے ملک سے غیر نبدار نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہو، اس کے ساتھ اداروں کا مل کر چلنا ضروری ہے۔ شہباز شریف،
بلاول بھٹو زرداری اور احسن اقبال نے سیدھا فوج پر الزام لگایاہے کہ فوج نے الیکشن میں دھاندلی کروائی ہے لیکن سا تھ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم اداروں کے حوالے سے بات نہیں کرناچاہتے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ان کوپتہ ہے کہ استعفیٰ نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمان ایسی باتیں کرتے ہیں جو بھارتی سنتے ہیں توخوش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لانگ مارچ کی وجہ سے پاکستان کے منظر نامے سے کشمیر غائب ہوگیاہے۔ مولانافضل الرحمان جو سیاست کررہے ہیں،بھارت اس سے خوش ہے لیکن میں یہ نہیں کہتاکہ مولانا فضل الرحمان بھارت کے ایجنٹ ہیں۔