اسلام آباد(این این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کی گئی، مولانا کے اقدامات جمہوری روایات، آئینی حقوق روندنے کے مترادف ہیں۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مارچ انتظامیہ نے خواتین اینکرز کو کوریج کی اجازت نہیں دی۔معاون خصوصی برائے
اطلاعات نے کہا کہ انتہا پسندانہ ذہنیت نے خواتین کے حقوق پر کاری ضرب لگا دی، پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوریج کی اجازت نہ دے کر پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کی گئی، مولانا کے اقدامات جمہوری روایات، آئینی حقوق روندنے کے مترادف ہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ جمہوریت کے نام لیوا جمہوری اصولوں کی نفی کر رہے ہیں۔