پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

آزادی مارچ کے شرکاءفضل الرحمن سے ڈی چوک جانے پر اصرار کرتے رہے ، مولانا نے انہیں کیا کہا ؟

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) آزادی مارچ کے شرکاء مولانا فضل الرحمن سے ڈی چوک جانے پر اصرار کرتے رہے ۔ جمعہ کو جے یو آئی (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ میں پہنچے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا ،شرکاء نے ڈی چوک ڈی چوک جانے کے نعرے لگائے۔

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء کو پر امن رہنے کیلئے کہتے رہے ۔ دوسری جانب آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ہدایت کہا ہے کہ آزادی مارچ کے پنڈال میں ڈیوٹی پر مامور افسران و جوان اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھیں ۔ جمعہ کو آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز،ایس پیز نے شرکت کی۔اجلاس سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے منعقد کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی نے کہاکہ پنڈال میں ڈیوٹی پر مامور افسران و جوان اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد شہریوں کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ پنڈال میں موجود لوگوں کی بھی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے غیر ضروری رکاوٹیں دور کی جائیں، اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ آئی جی نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان کا مورال بلند ہے ،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد شہریوں کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کررہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…