اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزادی مارچ کے قافلے جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے، پنڈال سج گیا، کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں شرکاء کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پشاور موڑ جلسہ گاہ پر پہنچ گئے ہیں، دوسری جانب آزادی مارچ فیض آباد سے آئی جے پی روڈ پر نائنتھ ایونیو کی جانب رواں دواں ہے لیکن رفتار
انتہائی کم ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق جس کی وجہ سے جلسہ گاہ تک پہنچنے میں دو گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں، جلسہ گاہ میں بڑی تعداد میں لیگی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے کارکن بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء جب جلسہ گاہ پہنچیں تو اس وقت شرکاء کی تعداد 50 ہزار سے 60 ہزار تک ہو سکتی ہے۔ اصل جلسہ جمعہ کے بعد کرنے کا اعلان کیاگیا ہے۔