جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی یا نہیں؟ادارے غیر جانبدار رہیں گے،مولانا فضل الرحمان کھل کر بول پڑے

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علمااسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہاہے کہ ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ حال ہی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی البتہ کسی پرانی ملاقات کے چرچے ہوجاتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف سے ملاقات کی خبروں پر کہا کہ ان کی آرمی چیف سے حال ہی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی البتہ پرانی ملاقاتوں کے چرچے ہوجاتے ہیں۔ اب تک ادارے غیر جانبدار رہے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی رہیں گے، پاکستان میں فیصلے حقائق کو سامنے

رکھ کر ہونے چاہئیں، دلیل کو تسلیم کیا جائے، صرف طاقت کی بنیاد پر وسائل کو منجمد کردینا کسی طور مناسب نہیں ہے، ہمارے ملک میں حقائق اور دلائل کو فیصلے کرنے کا موقع دیا جائے۔اس سوال کے جواب میں کہ انہیں آزادی مارچ کے حوالے سے کہیں سے کوئی یقین دہانی کرائی گئی ہے؟ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نہ مجھے یقین تھا اور نہ آپ کو یقین تھا کہ فضل الرحمان کی آواز پر اتنی دنیا امڈ کر اسلام آباد روانہ ہوگی، کس جذبے کے ساتھ پورا ملک اسلام آباد کی طرف امڈ آیا ہے، ہمیں عوامی تائید کی یقین دہانی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…