اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے ردعمل کا انحصار جے یو آئی کے ایکشن پر ہوگا، فوج کو ضرورت پڑنے پر بلایا جا سکتا ہے، فوج اسٹینڈ بائی پر ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آزادی مارچ کے حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا سیکورٹی کے 3 حصار ہوں گے، سیکیورٹی کے پہلے مرحلے پر پولیس،دوسرے پر
رینجرزہوگی اور تیسرے مرحلے میں افواج پاکستان ہوگی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کے ردعمل کا انحصار جے یو آئی کیایکشن پر ہوگا، حالات کا انحصار معاہدے پر عملدرآمد سے ہی ہوگا۔فوج بلانے کے معاملے پر فردوس عاشق اعوان نے وزیرداخلہ اعجازشاہ سے رابطہ کیا اور کہا فوج کو ابھی تک آرٹیکل 245کے تحت نہیں بلایا گیا، فوج کو ضرورت پڑنے پر بلایا جا سکتا ہے، فوج اسٹینڈ بائی پر ہوگی۔