اسلام آباد سیر کے لئے نہیں بلکہ کس لئے جارہے ہیں؟اس وقت تک واپس نہیں آئیں گے جب تک کون سا کام نہیں ہوجاتا؟جے یو آئی (ف) نے حتمی اعلان کردیا

31  اکتوبر‬‮  2019

بنوں (این این آ ئی) رہبر کمیٹی کے چیئرمین اپوزیشن لیڈر اکرم خان دُرانی نے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل بعد ازاں لنک روڈ چوک کے مقام پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد سیر کے لئے نہیں بلکہ وزیر اعظم کا استعفیٰ لینے جا رہے ہیں اور ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہم عوام کو اس کرپٹ اور سلیکٹیڈ وزیراعظم سے نجات دلاکے رہیں گے

ریلی کے شرکاء کا عزم اس بات کا آئنہ دارہے کہ عوام موجودہ حکومت سے مزید تنگ آچکے ہیں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر حکمرانوں کو بہا کر لے جائیگا راستہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ساتھ بہا لیں گے اس وقت پورا ملک کے عوام اُٹھ چکے ہیں کہ موجودہ حکومت بندوق کے زور پر مسلط کی گئی ہے، آزادی مارچ میں شریک پی پی پی کی قیادت ملک اشفاق خان، ملک شعیب خان، حاجی ظفر علی خان کر رہے تھے جبکہ جے یو آئی کے دستوں کی قیادت اکرم خان درانی کر رہے تھے اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر تیمور باز خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں الگ ریلی آزادی مارچ میں اسلام آباد گئی، اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے اور ہم اس سے ایک فیصد بھی پیچھے نہیں ہٹے کہ وزیراعظم عوام کو مزید معاف کرے اور استعفیٰ دے کر از سر نو انتخابات کرائے کیونکہ ان کو جتنے ووٹ ملے ہیں ان سے زیادہ لوگ ان کے خلاف آزادی ریلی میں ان کے خلاف شریک ہیں اگر میں اس میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو آزدی مارچ کے پہنچنے سے استعفیٰ دے اس کے علاوہ آئین میں جو اسلامی دفعات شامل ہیں ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہاکہ اس وقت لوگوں کا سمندر انڈس ہائی وے پر رواں دواں ہے جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے کارکن شامل ہیں اور ان سب کا مطالبہ مشترکہ ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کے قافلے اسلام آباد پہنچ کر وہاں قائدین لائحہ عمل طے کریں گے کہ مارچ صرف مارچ کرنا ہے یا دھرنا دینا ہے لیکن ایک بات ضرور طے ہے کہ ہم اس وقت تک واپس نہیں آئیں گے جب تک وزیراعظم کو گھر کا راستہ نہ دکھائیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…