اسلام آباد (این این آئی) جلسہ ہوگا یا نہیں؟مسلم لیگ ن اور اے این پی میں ٹھن گئی،ن لیگ کی قیادت اور کارکنوں کو جلسے میں آنے سے روک دیاگیا، اے این پی شدید مشتعل، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ جلسہ منسوخی کی بات مسلم لیگ (ن) کا پروپیگنڈہ ہے، (ن) لیگ بے شک نہ آئے جلسہ آج ہی ہوگا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے مریم اورنگزیب کے بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے اسفند یار ولی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جلسہ منسوخی کی بات (ن) لیگ کا پروپیگنڈا ہے، (ن) لیگ بے شک نہ آئے، جلسہ آج ہی ہوگا اور اسفند یار ولی آج ہی جلسے سے خطاب کریں گے۔