پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

لاہور کی آلودگی میں اضافہ ریلیوں میں شرکت کے لیے دوسرے شہروں سے آنے والی گاڑیوں کی وجہ سے ہوا، زرتاج گل نے عجیب منطق پیش کر دی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ لاہور کی آلودگی میں اضافہ ریلیوں میں شرکت کے لیے دوسرے شہروں سے آنے والی گاڑیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے

ایک ویڈیو پیغام میں لاہور کو آلودہ ترین قرار دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کو آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ڈالے جانے کی خبریں بالکل غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ درست ذرائع سے یہ ڈیٹا نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر پھیلانے والی کمپنی گزشتہ دو سال سے ایسی سنسنی خیز خبریں پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ڈیٹا دینے والی کمپنی شدید ٹریفک کے دباؤ کے وقت اعداد و شمار کا تعین کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلیوں میں دوسرے شہروں سے آنے والی گاڑیوں کی وجہ سے بھی آلودگی پھیل رہی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مستند اطلاعات پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع پر یقین کریں۔انہوں نے کہا کہ چند لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ وزارت ماحولیات اپنا کام کررہی ہے، اسموگ کی وجوہات پر کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں زرتاج گل نے بتایا کہ لاہور میں ایک سو پچپن اور پنجاب میں دو سو ساٹھ سے زائد فرنس یونٹ بند کئے ہیں پاکستان بھر میں 20 ہزار کے قریب اینٹوں کے بھٹے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 80فیصد آلودگی بھارت کی طرف جبکہ 20 فیصد پاکستان کی طرف ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…