رحیم یار خان(آن لائن)چیئرمین ریلوے سکندر سلطان راجہ نے بتایا کہ انسپکٹر آف ریلوے کی سربراہی میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور وہ اس بات کا تعین کریں گے کہ سلینڈر کس طرح ٹرین میں لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔تیز گام ایکسپریس حادثے
میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 18 افراد کا تعلق میرپور خاص سے ہی جبکہ ٹنڈوجام اور ٹنڈوالہ یار کے شہری بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔میرپورخاص مدینہ مسجدسٹیلائٹ ٹاون کے امام قاری مقبول بھی حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔