مردان(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر خان زادہ کے صاحبزادے ذیشان خان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذیشان خان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔ ذیشان خان سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کے کزن ہیں۔رواں سال جولائی میں قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے رکن
صوبائی اسمبلی غزن خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات جس کے دوران سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جی جی جمال بھی موجود تھے۔اس موقع پر غزن خان اور ڈاکٹر جی جی جمال نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کو تحریک انصاف کا پرچم بھی پہنایا جبکہ دونوں نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔