پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق کیلئے بری خبر ،عدالت نے نوٹس جاری کر دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کو ریلیف دینے کے معاملے پر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نواز شریف کی رہائی سے مختلف بیماریوں میں ملوث ملزمان کے نصیب بھی کھل گئے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان نے یہ کہہ کر عدالت کو

بدنام کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ عدلیہ نے ایک ملزم کو خصوصی رعایت دینے کے لیے شام میں عدالت لگائی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے عدلیہ کو عوام کی نظر میں اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان کے بیانات پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔عدالت نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو یکم نومبر کو صبح 9 بجے طلب کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…