اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسی اینکر کو آزادی اظہار رائے سے نہیں روکا گیا،اینکرز اپنے شو میں سب کچھ پر بحث کرسکتے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کسی اینکر کو آزادی اظہار رائے
سے نہیں روکا گیا،اینکرز اپنے شو میں سب کچھ پر بحث کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیمرا کی جاری کی گئی ایڈوائزری پہلے سے موجود ضابطہ اخلاق کا اعادہ ہے، میڈیا کے موجودہ ضابطہ اخلاق کے تحت عدالتوں میں زیر بحث کیسز پر بات نہیں کی جاسکتی۔