لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت عدالت میں چیلنج کر دی ۔صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسکیوٹرعبدالصمد خان نے اپیل دائر کی جس میں ملزمان کی بریت پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی ناقص تفتیش کے
باعث ملزمان بری ہوئے اور گواہوں نے بھی اپنے بیان تبدیل کیے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قانون کے تحت گواہوں کے بیان تبدیل کرنے اور ناقص تفتیش پرذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی بریت کو کالعدم قراردیا جائے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا تھا۔