بدھ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2024 

 جب ایک شخص سینیٹر رہا ہو، وزیر رہا ہو، کیا ایجنسیوں نے شہریت کے حوالے سے تصدیق نہیں کی؟حافظ حمد اللہ، سیکریٹری داخلہ بھی ہنس پڑے، دلچسپ صورتحال

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے پاکستانی شہریت کی منسوخی پر سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ  جب ایک شخص سینیٹر رہا ہو، وزیر رہا ہو اور پاکستان میں بار بار الیکشن لڑ چکا ہو، کیا ہماری ایجنسیوں اور اداروں نے اس کی شہریت کے حوالے سے تصدیق نہیں کی۔گزشتہ روز نادرا نے جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کر دی تھی

جبکہ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ حافظ حمداللہ کو ٹاک شوز میں نہ بلایا جائے۔سابق سینیٹر نے فیصلے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا نے نادرا کے فیصلے کی روشنی میں مجھے غیر ملکی قرار دیتے ہوئے میرے ٹی وی ٹاک شوز پر پابندی عائد کی۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ جب ایک شخص سینیٹر رہا ہو، وزیر رہا ہو اور پاکستان میں بار بار الیکشن لڑ چکا ہو، کیا ہماری ایجنسیوں اور اداروں نے اس کی شہریت کے حوالے سے تصدیق نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ جب میں نے اکتوبر 2002 میں پرویز مشرف کے دور میں الیکشن لڑا تو اس وقت ایجنسیاں بہت زیادہ متحرک تھیں کیونکہ 2001 میں نائن الیون کا واقعہ ہوا تھا اور ایک سال بعد الیکشن ہو رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ میری پیدائش چمن کے میونسپل علاقے کے محلے حاجی حسن کی ہے، آج بھی وہ محلہ موجود ہے اور آج بھی وہ جگہ موجود ہے جہاں میری پیدائش ہوئی تھی، چمن کے سارے لوگ مجھے جانتے ہیں۔دوسری جانب نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جے یو آئی ف کے اہم رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ ہونے کے فیصلے پر سیکریٹری داخلہ بھی ہنس پڑے۔اب  حافظ حمداللہ نے اسپیشل سیکریٹری داخلہ سے شناختی کارڈ بحال کرنے کی اپیل کر دی ہے۔حافظ حمد اللہ کے مطابق میں نے اسپیشل سیکریٹری داخلہ میاں وحیدالدین سے ملاقات کرکے انہیں معاملیکا بتایا جس پر وہ بھی ہنس رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



میڈم بڑا مینڈک پکڑیں


برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…