جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کے استعفیٰ سے دستبرداری۔۔۔مولانا فضل الرحمان ‎نے اسلام آباد پہنچنے سے قبل بڑا اعلان کر دیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہراب گوٹھ(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفیٰ سے دستبردار نہیں ہوں گے،ہم ان کی طرز حکمرانی تسلیم نہیں کرتے،حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے ،کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی منزل تک جدوجہد جاری رہے گی ۔

اتوار کے روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کے فیصلے سے دستبردار نہیں ہوئے،یہ پاکستان کا حکمران نہیں بلکہ جبر، دھاندلی اور چوری کی بنیاد پر حکمران مسلط ہو گیا ہے، ہم ان کے انتخاب ،نتیجے اور طرز حکمرانی کو تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ کرکے مضحکہ خیز فیصلہ کیا ،ان کے فیصلوں کا دنیا میں مذاق اڑایا جا رہا ہے ،اس طرح کے فیصلوں پر تحریک انصاف کی حکومت کو شرم آنی چاہیے۔فضل الرحمان نے کہا کہ ہم مشکل گھڑی میں کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں ،ان کے حق خود ارادیت کی منزل تک یہ سفر جاری رہے گا،او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیمں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں ،پاکستانی قوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے ،کشمیریوں کو خراج عقیدت جنہوں نے جہاد کا علم بلند کیا اور ہندو سامراج کو پیچھے دھکیل دیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…