اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور (ن )لیگی رہنما مریم نواز کو بھی ضمانت پر رہا کیا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کے 22 جولائی کے اے سی اور ٹی وی واپس لینے کے اعلان پر اے سی بھی واپس کر دیا اور ٹی وی بھی جب کہ ضمانت کی درخواستیں بھی واپس لے لیں۔