بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

آزادی مارچ کیلئے گاڑیاں دینے والے ٹرانسپورٹرز کو دھمکیاں ملنے لگیں، جے یو آئی (ف) کی جانب سے لکھے گئے خط میں انکشاف

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) آزادی مارچ کے آغاز سے چند روز قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بسوں کی عدم دستیابی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) سندھ راشد محمود سومرو کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو لکھے گئے کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ متحدہ حزب اختلاف وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ آزادی مارچ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے جن ٹرانسپوٹرز سے گاڑیاں بک کرائیں تھیں ان کو نامعلوم لوگ دھمکا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آئینی اور جمہوری حق سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا آزادی مارچ کرنا جمہوری حق ہے اس سے کوئی بھی ان کو روک نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ سکھر، شرقی کراچی، نوابشاہ، خیرپور، سانگھڑ اور مٹیاری میں ٹرانسپورٹرز کو دھمکایا جا رہا ہے اور ان کو کہا جا رہا ہے کہ اگر آپ نے گاڑیاں دی تو آپ کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ہمارا آئینی حق بحال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپوٹرز کا اعتماد بحال کیا جائے تاکہ وہ اس مشکل صورتحال سے نکل سکیں۔راشد محمود سومرو نے وزیراعلی سندھ سے فوری طور پر ایکشن لینے،ٹرانسپوٹرز کا اعتماد بحال کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔  آزادی مارچ کے آغاز سے چند روز قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بسوں کی عدم دستیابی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) سندھ راشد محمود سومرو کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو لکھے گئے کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ متحدہ حزب اختلاف وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ آزادی مارچ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے جن ٹرانسپوٹرز سے گاڑیاں بک کرائیں تھیں ان کو نامعلوم لوگ دھمکا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…