جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت نے پاکستان میڈیکل اور ڈینٹل کونسل کے بعد ایک اور اہم سرکاری ادارے کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے پاکستان میڈیکل اور ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو تحلیل کرنے کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی بھی نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ایس بی ذرائع کے مطابق نجکاری کا فیصلہ ٹاسک فورس کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی جانب سے 10 دونوں کے اندر بی سی بی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس معاملے پر حکومتی عہدیداروں کا اعتماد بھی حاصل کیا جا چکا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایم ڈی سی

کو بھی تحلیل کیا گیا تھا جس کے بعد ادارے کے 300 سے زائد ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔پی ایس بی کو تحلیل کیے جانے کی مصدقہ اطلاعات کے بعد ملازمین کی ہنگامی میٹنگ طلب کر لی گئی ہے جس میں ادارے کی نجکاری کی صورت میں ملازمین کا وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان بھر میں احتجاج کا لائحہ عمل طے ہونے کا اعلان متوقع ہے۔قبل ازیں پاکستان اسٹیل مل، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن اور کئی دوسرے اداروں کی نجکاری کی خبریں زیر گردش رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…