بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پرتگال کے سرمایہ کار گروپ نے پاکستا ن کے اہم صوبے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی پیشکش کر دی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پرتگال کے سرمایہ کار گروپ نے خیبر پختون خوا حکومت کو مختلف شعبوں سیاحت،ہاوسنگ، ارکیالوجی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، توانائی اور یوتھ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ اس حوالے سے سرمایہ کار گروپ نے سینئر وزیر عاطف خان اور وزیر بلدیات شہرام ترکئی سے سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی۔

سینئر وزیر عاطف خان نے وفد کو سیاحت اور ارکیالوجی میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیاحت کا فروغ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لئے ٹورازم اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔خیبر پختون خوا میں ہزاروں سال پرانے بدھ مت کے مقدس مقامات موجود ہیں حکومت نے ان مقامات کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کے لئے 1 ارب روپے مختص کئے ہیں۔صوبے میں مذہبی سیاحت میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کو ایک منافع بخش شعبے کے طور پر متعارف کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے نئی ویزہ پالیسی بھی متعارف کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر بلدیات شہرام ترکء نے بھی پرتگال کے سرمایہ کار گروپ کو صوبے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ریسائکلینگ اور کچرے سے توانائی کے حصول میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے پرتگالی سرمایہ کاروں کا تعاون سود مند ثابت ہوگا۔دونوں ملک سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کے قریب آنے سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات اور صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…