بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

آزادی مارچ کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے مختلف آپشنز پر مبنی حکمت عملی تیار کر لی، ڈی چوک پر پہنچ کر کیاکریں گے؟

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اپوزیشن جماعتوں کی رہبرکمیٹی نے آزادی مارچ کے حوالے سے مختلف آپشنز پر مبنی اپنی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبرکمیٹی نے آزادی مارچ کے حوالے سے مختلف آپشنز پر مبنی اپنی حکمت عملی مرتب کرلی ہے ان آپشنزمیں کسی ایک پر حتمی فیصلہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لے کر کریں گے۔آپشنز میں آزادی مارچ کو ڈی چوک یا کسی مقام پر پہنچنے کے بعد بڑا احتجاجی جلسہ کرکے حکومت کو الٹی میٹم دے کر واپسی

کا اعلان، قلیل المدت دھرنا دینا، اجتماعتی استعفوں کے اعلان کی تاریخ دینا، ملک گیر احتجاجی تحریک کاآغاز اور دیگرشامل ہیں۔اپوزیشن کے اہم رہنماؤں نے جے یو آئی (ف) کو رائے دی ہے کہ احتجاج کی حکمت اس اندازمیں ہونی چاہیے کہ آئندہ سیاسی میدان میں اپوزیشن کی گرفت مضبوط رہے، اگر وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ قبول نہیں ہوتا تو پھر اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے مشترکہ طور پر حکومت مخالف تحریک کا آغاز کردیا جائے تاکہ حکمران جماعت پر سیاسی وعوامی احتجاج کا دباؤ مستقبل میں بھی برقرار رکھا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…