حکومت نواز شریف کو فوری بیرون ملک جانے کی اجازت دے، چوہدری شجاعت حسین نے مشورہ دیدیا

25  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے وزیر دفاع پرویز خٹک اور صادق سنجرانی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس ملاقات میں ق لیگ کے رہنما نے مشورہ دیا کہ حکومت میاں نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک بھیجنے کی اجازت دیدے، وزیر دفاع پرویز خٹک کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کو علاج کے لیے فوری طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے

تاکہ وہ باہر اپنا علاج کرا سکیں۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی طبی بنیادوں پر میاں نواز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت دے دی ہے، میاں نواز شریف کی صحت تسلی بخش نہیں بتائی جا رہی ہے، گزشتہ روز میاں نواز شریف کی رپورٹس برطانیہ بھجوائی گئی تھیں جس پر وہاں کے ڈاکٹرز نے میاں نواز شریف کی صحت کو تشویشناک قرار دیا تھا اور میاں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…