اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرتار پور اہداری کھلنے سے مذہبی ٹورازم کا پہلا دروازہ پاکستان پر کھل جائے گا۔ 200افراد انتظام چلائیں گے ۔ روزنامہ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق فرسٹ ایڈ کیلئے منی ہسپتال جبکہ صحافیوں کیلئے میڈیا سنٹر بھی بنا دیا گیا ۔ معاہدہ کے مطابق اگر واقعی 5ہزار سکھ یاتری روزانہ کرتار پور آنا شروع ہو گئے تو حکومت کو سروس چارجز کی مد میں روزانہ ایک لاکھ ڈالر کی آمدنی ہو گی جو ماہانہ تیس لاکھ ڈالر اور سالانہ3 کروڑ ڈالر ہو گی
جس سے معیشت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہو گے ۔ پہلے فیز میں گوردوارے کے اندر 8دکانیں قائم ہونگی جن میں سکھ مذہب ، ثقافت اور پاکستان ثقافت کے متعلق سوویئنر دستیاب ہونگے ۔ چیئرمین بورڈ متروکہ وقف املاک ڈاکٹر عامر احمد نے بتایاایک سکھ یاتری جب زیرو لائن سے داخل ہو گا تو وہ اپنا پاسپورٹ جمع کروا دے گا بدلے میں اسے ایک کارڈ نما چپ آر ایف آئی ڈی (ریڈیو فریکونسی شناختی ڈیوائس ) ملے گی جسے واپس کر کے وہ پاسپورٹ دوبارہ لے کر بھارت جا سکے گا ۔