اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کا مسئلہ ایک دن میں حل ہوا جبکہ عمران خان گورنر ہائوس گئے تھے اور وہاں متاثرہ بچوں میں ایک کروڑ روپے کیش دیئے گئے تھے ۔ کیس وہی پر سیٹل ہو گیا تھااور خاندان کیساتھ بھی معاملات طے ہو گئے تھے ۔ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سانحہ ساہیوال پر سنجیدہ نہیں تھے اگر وہ سنجیدہ ہوتے تو بچوں کو ایک کروڑ روپے نہ دیئے جاتے ۔ رئوف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ایک لڑکی کیساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ،
بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد متاثرہ لڑکی کے گھر گئیں اور انہیں یقین دہانی دلائی کہ آپ کو ہر صورت انصاف ملے گا اس کیس کی وجہ وہاں پر عدالت 16افراد کو پھانسی دیدی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا تھا کہ’’ ساہیوال واقعے پر عوام میں پایا جانے والا غم و غصہ بالکل جائز اور قابلِ فہم ہے۔ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ قطر سے واپسی پر نہ صرف یہ کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لوں گا اور اس کی اصلاح کا آغاز کروں گا۔‘‘