اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی حدود میں انصار الاسلام کے داخلے پر حکومت نے پابندی لگا دی۔ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اس نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ انصارالاسلام پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہو سکتی ہے، وفاق کو یقین ہے کہ انصار الاسلام عسکری تنظیم بن چکی ہے، انصارالاسلام
کے خلاف کارروائی آرٹیکل 256 کے تحت کی گئی ہے، اس نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ تنظیم اسلام آباد میں کارروائیاں کر سکتی ہے، اس نوٹیفیکیشن میں صوبائی حکومتوں کو بھی انصار الاسلام کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے، انصار الاسلام تربیت یافتہ اور مسلح تنظیم ہے آزادی مارچ میں استعمال ہوسکتی ہے۔