وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقاتوں کا نتیجہ،امریکہ نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

24  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)امریکا نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔تدصیلات کے مطابق وزیر کشمیر بلتستان علی امین گنڈا پور سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔گورنر گلگت بتلتستان راجہ جلال اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی ملاقات میں شریک تھے۔اس دوران امریکا نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

اسکردو سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقوں پر بریفنگ دی۔علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سکردو ائیرپورٹ کو عالمی طرز پر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گلگت بکتستان کو آزاد کشمیر سے ملانے کے لیے ایشیشن بینک کی مدد سے شاہراہ تعمیر کریں گے۔گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کی۔امریکی وفد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ ملاقاتوں کے بعد سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔جب کہ دوسری جانب کراچی میں متعین برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھاوریناکیس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا مجموعی ماحول بہتر ہورہا ہے، پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیاں منافع میں ہیں، ہم دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے، معاشی اصلاحات کی وجہ سے سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبے میں پرکشش مواقع موجود ہیں۔ ہیں، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کو سہل بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں، سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لیے نئی اور آسان ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…