اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

چئیرمین نیب لاڈلے کی خواہشات کی تکمیل کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، حکومت ڈر گئی ہے،اسفندیار ولی خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ،پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت خود اسلام آباد میں نظر بند ہوگئی ہے،سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے حکومت اپوزیشن کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج سے ڈر گئی ہے؟ولی باغ چارسدہ سے جاری اپنے بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ آزادی مارچ اپوزیشن جماعتوں کا آئینی اور قانونی حق ہے،

حکومتی کارروائیوں سے ایسا ہی لگ رہا ہے کہ حکومت خود انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے،مولانا فضل الرحمان کے رضاکاروں پر زمین اور آسمان ایک کرنے والے پی ٹی وی،سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ پر اپنا حملہ بھول گئے ہیں،حکومت مطمئن رہے اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج پرامن ہوگا کیونکہ اس احتجاج میں باشعور سیاسی کارکنان شریک ہونگے،اس آزادی مارچ میں نہ قیادت جذباتی ہے اور نہ ہی کارکنان،بلکہ اپنے حقوق کیلئے پرامن طریقے سے سیاسی کارکنان اور قیادت احتجاج کرینگے۔اسفندیار ولی خان نے کہا کہ موجودہ وقت میں جتنا بھی انتشار ہے اُس میں سب سے زیادہ حکومت کا اپنا رول ہے،قوم پر سیاسی و معاشی دہشتگرد مسلط ہیں،انہی معاشی و سیاسی دہشتگردوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد آرہی ہے،انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی قائدین کو گرفتار یا نظر بند کیا گیا اور اُس کے بعد ملک میں افراتفری ہوئی تو اُس کی ذمہ داری حکومت وقت اور ذمہ دار اداروں پر ہی عائد ہوگی کیونکہ سیاسی کارکنان کو ڈسپلن میں رکھنا سیاسی قائدین کی ذمہ داری ہوتی ہے،اب اگر حکومت  سیاسی قائدین کو ہی نظر بند کرلے گی تو پھر کارکنان کو ڈسپلن میں رکھنا حکومت کے بس میں بھی نہیں ہوگا۔اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ ملک میں سب کچھ ریمورٹ کنٹرول سے چل رہا ہے،کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کرکے عوامی حکومت بنا کر ہی دم لینگے،انہوں نے کہا کہ سفید پوش طبقے کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے،

جمہوریت کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں،عوام کو جمہوریت کی اصل معنوں میں بحالی اور آزادی کیلئے اسلام آباد آزادی مارچ کا حصہ بننا ہوگا۔اسفندیار ولی خان نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور حکومت کے پاس ماسوائے اس نعرے کے کہ سب چور ہیں کچھ بھی نہیں ہے،چئیرمین نیب بھی لاڈلے وزیراعظم کے خواہشات کی تکمیل کیلئے صرف اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنا رہا ہے،اگر اُس میں ہمت ہے تو خیبر پختونخوا میں اپنے لاڈلے کے میگا کرپشن سکینڈٖلز کا بھی نوٹس لیں،اسی طرح علیمہ خانم اور اب وزیراعظم کے اپنے والد کے بے نامی جائیدادوں پر بھی ایک نوٹس بنتا ہے لیکن چئیرمین نے یہی قسم اُٹھا رکھی ہے کہ اگر کرپشن کیسز کے نام پر اُس نے کسی کی پگڑی اچھالنی ہے تو اُس کا تعلق ضرور اپوزیشن جماعتوں سے ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…