پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عمران صاحب سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر ہمدردی کے ٹویٹ کے ڈرامے نہ کریں،ن لیگ نے وزیراعظم کے ٹویٹ کو مگر مچھ کے آنسو قرار دیدیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کو مگر مچھ کے آنسو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کے ہمدردی کے ٹویٹ کے ڈرامے نہ کریں۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ مگر مچھ کے آنسو ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کا ٹویٹ پاکستانی قوم کی جھوٹی ہمدردی حاصل کرنے کا محض ڈرامہ ہے،سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کے ہمدردی کے ٹویٹ کے ڈرامے نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سیاسی اختلافات ایک طرف لیکن ٹویٹ جاری کرکے ضمیر کی خلش مٹانے کی کوشش نہ کریں،سچ تو یہ ہے کہ نوازشریف کو اذیت دینے اور ذہنی دبائو کیلئے آپ نے مریم نوازشریف کو دوبارہ جیل بھجوایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آج تک آپ کے کرائے کے ترجمانوں کی زہریلی جھوٹی زبان بند نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سچ یہ ہے کہ نوازشریف کی اس حالت کے ذمہ دار آپ ہیں اور آپ کو بخوبی یہ بات معلوم ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاسی انتقام میں اندھے ہوکر وہ تمام اقدامات کئے جس سے نوازشریف کی جان خطرے سے دوچار ہوئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…