اسلام آباد ( آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست دائر کر دی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے کل ہنگامی طور پر ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔
دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف اس پوزیشن میں ہے کہ کسی درخواست پر دستخط کر سکیں؟ کیا نواز شریف دستخط کرنے کی حالت میں نہیں تھے ،وکیل صفائی خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ درخواست ان کے فیملی ممبر نے دائر کی اور ان کے دستخط موجود ہیں، میاں نواز شریف دستخط کرنے کی پوزیشن میں ہونگے مگر ضروری نہیں کہ وہ خود ہی درخواست دیں ،شہباز شریف سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی ہیں ،خواجہ حارث کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف اس وقت بھی سروسز ہسپتال میں ہیں ،وکیل صفائی نے بتایا کہ جی نواز شریف اس وقت بھی سروسز ہسپتال میں ہیں۔ کراچی سے ڈاکٹرز کو بلایا ہے ابھی کچھ دیر پہلے رابطہ کیا کہ کیا صورتحال ہے ۔نواز شریف کی بیماری کا پتہ نہیں لگ رہا ۔عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا جواب طلب عدالت نے نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر لی۔ چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری داخلہ پنجاب، سروسز اسپتال کی ٹیم سے جواب طلب عدالت نے حکم دیا کہ تمام متعلقہ ادارے جواب جمع کرائیں درخواست پر سماعت کل ہو گی۔