اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری بھی نوازشریف کے حق میں میدان میں آ گئیں ،ایمان مزاری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوازشریف کو مارنے کی کوشش کی اور اب وہ آخری لمحے میں نقصان کو کنٹرول کرنے
کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ انہیں احساس ہو گیاہے کہ اگر نوازشریف کو ان کی نگرانی میں کچھ ہو گیا تو عوام انہیں کچا چبا جائے گی ۔ایمان زینب مزاری کا کہناتھا کہ نوازشریف کے ساتھ جو بھی ہو ، ان کی صحت یابی کیلئے میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں ، ریاست اب بھی جوابدہ ہے کہ معاملہ اس نہج تک کس طرح پہنچا ؟