لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال روانہ ہو چکی ہیں، میاں نواز شریف کی خراب ہوتی صحت کے پیش نظر پنجاب حکومت
نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مریم نواز کو ملاقات کی اجازت دے دی، مریم نواز سروسز ہسپتال میں اپنے والد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گی۔ مریم نواز کی اپنے والد سے ایک گھنٹہ تک ملاقات جاری رہے گی۔