جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن  کے بیرون ملک تعینات 40 سے زائد افسران وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے  پاسپورٹ اینڈ امیگریشن  کے بیرون ملک تعینات 40 سے زائد افسران وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں زرائع کے مطابق امریکی و یورپی ممالک  اور مشرق وسطی میں تعینات افسران و اہلکاروں نے  انتظامی امور کے ماہر وفاقی وزیر داخلہ کو بھی رام کر لیا ہے اور پالیسی سازی کا عمل مکمل ہونے تک بیرون ملک تعینات رہنے کا پروانہ حاصل کر لیا ہے

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن قوائد کے مطابق سنیارٹی لسٹ میں شامل افسران کو 3 سال کیلئے بیرون ملک تعینات کیا جاتا ہے تاہم سابقہ 2 حکومتوں کے چہیتے افسران طویل عرصے سے بیرون ملک تعینات ہیں جنہیں مبینہ طور پر ڈرائیکٹر جنرل اور ڈرائیکٹر ہیڈکواٹر  کی پشت پناہی بھی حاصل ہے اور بیرون ملک تعینات افراد سے فوائد حاصل کیئے جا رہے ہیں۔خلاف ضابطہ بیرون ملک تعینات افسران میں چند اہلکار 3 سال کے بجائے 10 سال سے بھی زائد کا عرصہ بیرون ملک گزار چکے ہیں جبکہ اکثر ملازمین 5 سال سے زائد سے بیرون ملک تعینات ہیں بیرون ملک تعینات اہلکاروں نے موجودہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو چکمہ دیتے ہوئے نئی پالیسی بننے تک بیرون ملک ہی تعینات رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے پالیسی سازی  کو زاتی فوائد کیلئے التواء  میں ڈالنے اور  مالی فائدہ حاصل کرنے والے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ ایمیگریشن، ڈپٹی ڈائریکٹر پالیسی اور ڈرایکٹر ہیڈکواٹر پر مشتمل گروہ ادارجاتی اصلاحات کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹ ہے اور یہی افسران مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض بیرون ملک تعینات عملے کو واپس بلانے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔زرائع کے مطابق سنیارٹی لسٹ کے خلاف  بیرون ملک تعیناتیوں کا سلسلہ 2004/05 سے جاری ہے اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی طرف سے خلاف ضابطہ بیرون ملک تعیناتیوں کی ایک فہرست اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پیش کی گئی تھی جس پر سابق ڈرائیکٹر کے خلاف انکوائری جاری ہے اور ڈرائیکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیرون ملک تعیناتیوں میں شفافیت لانے کی تحریری یقین دہانی بھی کروا چکے ہیں

تاہم بھاری نظرانے کے وصولی پر ایک بار پھر پالیسی تبدیلی کے نام پر اہلکاروں و افسران کی بیرون ملک تعیناتی کی مدت میں اضافہ چاہتے ہیں یاد رہے 3 سال کیلئے بیرون ملک تعینات ہونے والوں میں  پرینٹنگ سٹاف ارشد 2008  سے روم جنوری 2010 سے پیرس میں تعینات جمیل الدین خان ٹورنٹو میں فروری 2014 سے تعینات شاہد سرور دی ہیگ ہالینڈ میں تعینات ٹیکنیکل افیسر طاہر محمود ملک 2014 سے جولائی 2015 سے سٹاک ہوم میں تعینات انجینیئر محمد عمران اور دیگر شامل ہیں

بیرون ملک تعینات یہ اہلکار اپنی مدت پوری کرنے کے باوجود بیرون ملک موجود ہیں نئی پالیسی قانون کے مطابق بننے پر ان اہلکاروں کو ہر صورت پاکستان آنا پڑے گااور یہی عناصر پالیسی سازی کی راہ میں طویل عرصے سے رکاوٹ ڈالے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ اپنے ماتحت ادارے کے کرپٹ عناصر کے خلاف فوری کاروائی کا اغاز کریں اور موجودہ رائج پالیسی کے مطابق سنیارٹی لسٹ میں موجود اہلکاروں کو قانون کے مطابق تعینات کریں اور طویل عرصے سے خلاف قانون بیرون ملک تعینات افراد کی پشت پناہی میں مصروف 2 اعلی افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…