لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے ”رانا ثنا اللہ کی ضمانت14ارب روپے میں پڑے گی۔گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں اراکین اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز کے کنونشن سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے پارٹی کے گرفتار رہنماؤں کا خصوصی طو رپر ذکر کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا
اور ان کے بد ترین دشمن بھی اس الزام کو ماننے کیلئے تیار نہیں۔ اللہ کا شکرہے کہ سیف سٹی اتھارٹی سے سارا ریکارڈ مل گیا ہے۔ ہم نے14ارب روپے سے یہ منصوبہ شروع کیا تھا۔ شہباز شریف نے مزاح کے انداز میں کہا کہ میں نے عدالت میں رانا ثنا اللہ سے کہا کہ آپ کی ضمانت ہمیں 14ارب روپے میں پڑے گی جس پر پنڈال میں بھرپور قہقہ بلندہوا۔