کراچی پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان سندھ کے دشمن ہیں،بلاول زرداری نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

23  اکتوبر‬‮  2019

اسلام کوٹ (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ظالم اور سندھ دشمن ہیں، ہم اس کٹھ پتلی حکومت کو گرا کر رہیں گے، عوام کے معاشی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، صوبے کے حقوق چھینے جارہے ہیں اور کراچی پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان سندھ کے دشمن ہیں،ان کی حکومت گرانے نکلا ہوں،کچھ لوگ وزارتیں لے کر سندھ کے حقوق پر سودے بازی کررہے ہیں،

آج جمہوریت شدید خطرے میں ہے، سب کے سب ریموٹ سے چل رہے ہیں،مجھے عوام کا ساتھ چاہیے، وفاق سے حقوق چھین کرعوام کی خدمت کریں گے،ہمارا اگلا احتجاج سندھ اور پنجاب کی سرحد پر کندھ کوٹ میں ہوگا اور اسلام آباد تک ہماری آواز پہنچائیں گے۔ بدھ کو یہاں بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں تھر کی عوام سے مخاطب ہوں، اس دھرتی کو دنیا صحرائے تھر کے نام سے جانتی ہے، تھر امن و مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس ملک میں کوئی آئین نہیں تھا، عوام کے پاس حقوق نہیں تھے، شہید ذوالفقار بھٹو نے طاقت کا سرچشمہ عوام کو بنا یا، جب ظالم ضیاء  نے آمریت قائم کرکے قائد عوام کا عدالتی قتل کیا تو شہید بی بی اپنی عوام کی جدوجہد کے لیے عوام کی آواز بنیں۔ انہوں نے کہاکہ  تھر محبت، امن اور مہمان نوازوں کا شہر ہے، تھر میں انگریز کے خلاف بغاوت کا علم بلند کرنے والے رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں، تھر کے لوگ قحط کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے غریبوں کو حقوق دلوائے۔انہوں نے بتایا کہ 6 ماہ قبل آپ سے یونیورسٹی کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کردیا ہے اور (آج) جمعرات کو میں یہاں این ای ڈی یونیورسٹی کے کیمپس کا افتتاح کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، صوبے کے حقوق چھینے جارہے ہیں اور کراچی پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی سیاستدان ہمارے مقابلے میں لڑتے ہیں، عمران خان سندھ کے دشمن ہیں، ان کی حکومت گرانے نکلا ہوں اور سلیکٹڈ حکومت کو گرا کر رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ وزارتیں لے کر سندھ کے حقوق پر سودے بازی کررہے ہیں، آج جمہوریت شدید خطرے میں ہے، سب کے سب ریموٹ سے چل رہے ہیں، ہم مل کر کٹھ پتلی کو بھگائیں گے اور عوامی حکومت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں آج ہر طبقے کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، غریب دشمن حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے عوام کا ساتھ چاہیے،

وفاق سے حقوق چھین کرعوام کی خدمت کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ یہ ملک اور اس ملک کے عوام ان کا ظلم زیادہ برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے معیشت کا ستیاناس کردیا، حکومت تو چلا ہی نہیں سکتے ہیں اور یہاں تک کہ کٹھ پتلی حکومت نے کشمیر کا سودا کردیا، کوئی غیرت مند پاکستانی ان کو معاف نہیں کرسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس کٹھ پتلی کو گرانے نکلے ہیں، ہمارا اگلا احتجاج سندھ اور پنجاب کی سرحد پر کندھ کوٹ میں ہوگا اور اسلام آباد تک ہماری آواز پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد والے اسلام کوٹ کی آواز سنیں اور اسلام کوٹ کی عوام کی ایک ہی آواز ہے کہ مک گیا تیرا شو عمران گو عمران گو عمران۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی یہ حکومت گرے گی اور عوامی حکومت بنے گی اور عوام کے مسائل حل کریگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…