منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی وزیر اعظم آفس میں ویڈیوز کی حقیقت سامنے آ گئی، کہانی کچھ اور ہی نکلی ،عمران خان نے نوٹس لے لیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد ( آن لائن )ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی وزیر اعظم آفس میں ویڈیوز کی حقیقت سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق آج ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ایک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ ماڈل اس ویڈیو میں وزیراعظم آفس کے اندر موجود ہیں۔

تاہم اب کہانی کچھ اور ہی نکلی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ جس کانفرنس ہال میں موجود ہیں اس کا وزیراعظم ہاس یا آفس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بلکہ یہ کانفرنس ہال وزات خارجہ کا ہے جس کو غلط انداز میں پیش کر کے وزیراعظم آفس سے منسوب کیا گیا۔حریم شاہ کی وزات خارجہ کے کانفرس ہال میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے بھی اس کا نوٹس لے لیا ہے،وزیراعظم آفس کے نوٹس لینے کے بعد وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں ہیں۔حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ بوڑد روم میں صدارتی چئیر پر بیٹھی ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ معروف ماڈل حریم شاہ کچھ عرصہ قبل اس وقت میڈیا کی خبروں کی زینت بنی تھیں جب سینئیر صحافی مبشر لقمان نے ماڈل حریم شاہ اور ان کی دوست پر اپنے ہیلی کاپٹر پر کچھ سامان چوری کرنے کا الزام لگایا،مذکورہ ماڈلز کی تصاویر ہمیں دیگر معروف سیاستدانوں کے ساتھ بھی نظر آتی ہیں۔تاہم حریم شاہ آج وزارت خارجہ کے کانفرنس روم میں بنائی گئی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…