اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر اور سینئر قانون دان بابراعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو 5 سال پورے کرے گی، ملک میں پانچ سال سے پہلے کسی الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگلے پانچ سال میں تمام ادارے تبدیل کردیے جائیں گے،وزیراعظم کسی کا لحاظ نہیں کررہے ہیں، ہمارا بیانیہ کہنے والے تمام حلوے کی دیگ میں لپیٹے جائیں گے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو اسٹیٹس کو کا راج تھا اس کیلئے
حکومت کو غیرمستحکم کیا جارہا ہے۔ عمران خان کی حکومت کو 5 سال ملے ہیں، اس سے پہلے کسی الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ہمارا یہ اندازہ ہے کہ جس طرح ہم چل رہے ہیں پاکستان کی معیشت کے کل سارے عشاریے اوپر چلے گئے۔یہ کون لوگ ہیں کس آدمی کو آگے کرکے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ سیاسی مولوی کہتے ہیں کہ میں آؤں گا اور حکومت کو اٹھا کر پھینک دوں گا۔اس طرح بھڑکیں مارنے سے حکومتیں نہیں گرتیں۔جنرل یحیٰ نے ایک غیرمسلم جج سے پیپر تیار کروایا اور مولانا کے والد کو تب پہلی بار اقتدار ملا۔ ان کے پاس چند ووٹ ہیں،مشرف کے دور میں سیاسی مولوی کو تیسری بار اقتدار ملا، 2008ء میں بھی ان کا صفایا ہوگیا، ان کو صرف 3فیصد ملے، 2018ء کے الیکشن کے بعد پورا زور لگایا لیکن ووٹ نہ مل سکے۔پنجاب، کراچی، اندرون سندھ میں ان کا کوئی وجود نہیں ہے۔بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے سرحد کے ساتھ کچھ علاقوں میں ان کا ووٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے مولوی کو جھنڈی کروا دی ہے۔ پیپلزپارٹی کے اگرچیئرمین جلسے میں کھڑے ہوتے ہیں تو میں جلسے میں جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان کی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی لگا دی ہے۔مفتی نعیمی نے بھی آزادی مارچ کی مخالفت کردی ہے۔بابراعوان نے کہا کہ اگلے پانچ سال میں تمام ادارے تبدیل کردیے جائیں گے۔وزیراعظم کسی کا لحاظ نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا بیانیہ کہنے والے تمام حلقے کی دیگ میں لپیٹے جائیں گے۔