پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

مسلسل 2دن ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیاگیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کی طرف سے اپنے مطالبات کے حق میں 29 اور 30 اکتوبر کو ملک گیر ٹوکن ہڑتال کی کال دے دی اور سرگودھا سمیت تمام تاجر تنظیموں سے مشاورت کے لئے رابطے تیز کر دیئے گے۔سرگودھا کے تاجروں نے مشاورت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹیاں بنا دی گئیں اور کہا کہ تاجر ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے ٹیکس لینے کا طریقہ کار بہتر بنایا جائے جس کیلئے حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہونگے ورنہ تاجر اپنے حقوق کے لئے

ہڑتال پر مجبور ہونگے۔زرائع کے مطابق مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کامشاورتی اجلاس ہوا جس میں کہا کہ 29 اور 30 اکتوبر کی تاجران کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کے اعلان سے ملکی معیشت کو شدید نقصان ہوگا جس کیلئے حکومت کو چاہیئے کہ وہ تاجروں کے مسائل حل کیلئے خصوصی اقدامات کرے اور تاجران کی مشاورت سے پالیسیاں بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ہی حکومت کا ساتھ دیا ہے لیکن موجودہ حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ سمیت دیگر شرائط کا لاگو کرنا تاجر کریش پالیسی کے مترادف ہے اس لئے انہیں فل الفور بہتر بنایا جائے ورنہ پورے ملک کے تاجر دما دم مست قلندر پر مجبور ہونگے۔مرکزی انجمن تاجران شئر و ضلع سرگودھا صدرور شیخ ندیم خاور اور ناصر سہیگل نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ تاجر دوست پالیسیاں مرتب کرے تاکہ ٹیکس ریونیو بڑھے اور تاجروں میں پائی جانیوالی بے چینی دور ہوسکے۔اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا میں آل پاکستان تاجران قیادت کی طر ف سے 29اور 30اکتوبر کی ہڑتال کی کال پر غور و خوص کرتیمختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔جو تاجروں کے ساتھ اپنے رابطے مکمل کر کے مشاورتی رپورٹ کریں گئیں جس کی روشنی میں ہڑتال کی کال پر عمل درآمد کیا جائے گا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…