اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے نے پہلی دفعہ ہدف سے تقریباً 5ارب روپے زائد کمائی کرلی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(این این آئی)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر انتظام 26ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔ پاکستان ریلوے کے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک زبیر شفیع غوری کی سربراہی میں ریلوے کے ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی فاروق اقبال ملک نے شرکاء کو ریلوے میں پسنجر، فریٹ، انجینئرنگ، مکینکل سیکٹر اور ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ایم ایل ون کی افادیت اور اس کے ثمرات کے برے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک زبیر شفیع غوری نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان ریلوے نے پہلی دفعہ مالی سال 2018-19کے بجٹ اہداف نہ صرف مکمل کیا بلکہ ہدف سے تقریباً 5ارب روپے زائد آمدن بھی حاصل کی۔ ریلوے اخراجات میں اضافی پے اینڈ پنشن اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے 3ارب 33کروڑ روپے اضافی بوجھ کو بھی برداشت کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ24مسافر ٹرینیں ملک کے مختلف شہروں میں چلائیں اور اب الحمداللہ فریٹ ٹر ینوں کی تعداد بھی 7سے بڑھ کر 16ہو گئی ہے۔ اسی طرح ریلوے نے موجود ہ مالی سال 2019-20کی پہلی سہ ماہی میں نہ صرف پسنجر بلکہ فریٹ سیکٹر میں بھی ہدف سے زائد ریونیو حاصل کیا ہے۔سی پیک منصوبے کے تحت ایم ایل ون پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ٹرین کی سپیڈ 160کلو میٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔جس سے سفر کا دورانیہ انتہائی کم رہ جائے گا۔شرکاء نے سوالوں و جوابات کے سیشن میں انفراسٹرکچر،رولنگ سٹاک، مینٹنینس کے علاوہ آپریشنل معاملات کے حوالے سے گفتگو کی۔ تقریب کے آخر میں ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک زبیر شفیع غوری نے سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاکی جانب سے ڈائریکٹر سٹاف کرم الہی اور چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر خالد کے ساتھ شیلڈ اور سوینئر کا تبادلہ کیا۔بعد ازاں شرکاء کو ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور کے کنٹرول روم کا دورہ بھی کروایا گیا اور انہیں وہاں تنصیب کئے گئے جدید نظام کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…