اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما اکرم خان درانی نے متوقع گرفتاری پراسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ڈائریکٹر پی ایچ اے کی تعیناتی کے معاملے پر نیب گرفتار کرسکتی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ نیب کی جانب سے سوالنامہ بھیجا گیا جس کا جواب بھی دے چکا ہوں۔ درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے