جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت مقبوضہ کشمیر اور ایل اوسی پرسفارتکاروں اور میڈیا کو لیکر جائے اور دیکھ لے مقبوضہ کشمیر والوں کے دلوں میں پاکستان کیسے بستاہے، میجر جنر ل آصف غفور کا چیلنج،زبردست اعلان کردیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے غیر ملکی سفارتکاروں، ہائی کمیشنر اور میڈیا کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیروں اور میڈیا نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کی صداقت دیکھی جس سے بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ سفارتکاروں اور میڈیا نے آزادکشمیر کا دورہ کیا اوربھارتی آرمی چیف کے دعوے کی صداقت دیکھی جس سے بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔اس دوران انہوں نے پورے پاکستان کی جانب سے بھارت کو چیلنج کیا کہوہ بھی مقبوضہ کشمیر اور

ایل اوسی پرسفارتکاروں اور میڈیا کو لیکر جائے تاکہ بھارت دیکھ لے کہ مقبوضہ کشمیر والوں کے دلوں میں پاکستان کیسے بستاہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت اپنا دعویٰ ثابت کرنے کیلئے اپنی مرضی کے سفارتکار اور میڈیا پاکستان سے لے، پاکستان ان سفارتکاروں اور میڈیا کو جہاں چاہیں گے لے جائے گا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سفارتکاروں اورمیڈیا نے آج بھارتی آرمی چیف کے دعوے کی حقیقت دیکھ لی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ افراد 79 دن سے محصور ہیں، عالمی برادری سے درخواست ہے مقبوضہ کشمیر جائیں اورحقائق سامنے لائیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…