پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقلی اور کیپٹن صفدر کی گرفتاری،اسفندیار ولی خان کا شدیدردعمل سامنے آگیا،دوٹوک اعلان

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے صحت کے حوالے سے خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقلی اورکیپٹن صفدر کی گرفتاری افسوسناک ہے،حکومتی ترجمان کا میاں محمد نواز شریف کے صحت بارے پھر یہ کہنا کہ

وہ ہشاش بشاش تھے شریف خاندان کے ساتھ حکومت اور دیگر اداروں کی ذاتی عناد کی غمازی کرتا ہے۔سماجی رابطوں کے ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر میاں محمد نواز شریف اور آصف علی زرداری کے صحت بارے ٹوئیٹس کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ آج حکومتی ترجمان کی طرف سے جس طرح میاں محمد نواز شریف کی بیماری کا مذاق اُڑا یا جارہا ہے اسی طرح مرحومہ کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق بھی اُڑایا جاتا تھا،صحت معاملات کو سیاست کیلئے استعمال کرنا غیر انسانی رویہ ہے۔اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بیماری کو بھی دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،آصف علی زرداری کے صحت کے حوالے سے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کیے جائے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کرنے والوں کا بھی ایک دن احتساب ہوگا،آزادی مارچ کے نزدیک آتے ہی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے،اپوزیشن قائدین کی بیماری کو آزادی مارچ ناکام بنانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،حکومتی رویے پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے،یہ ہرگز ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اے این پی زرداری اور شریف خاندان کے ساتھ کھڑی ہیں،اے این پی سیاست میں ذاتی عناد کے خلاف ہیں اور جو لوگ اس طرح کے ہتکھنڈے استعمال کررہے ہیں ان کی حقیقت عیاں ہوچکی ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…